Exegesis of Kalam-e-Bahoo by Sultan-ul-Ashiqeen | Part 17 | Urdu/Hindi | English Subtitles

Click to rate this post!
[Total: 5 Average: 5]
(Visited 974,369,067 times, 1 visits today)

You might be interested in

Comment (25)

  1. انسان کا باطن دریاؤں اور سمندروں سے بھی ذیادہ گہرائی رکھتا ہے۔ اس کی وسعت کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ تمام کائنات انسان کے باطن کے اندر ہے لیکن اس راز سے واقف بہت کم ہیں۔ اہل دنیا تو باطن کی حقیقت سے ناآشنا ہیں۔
    مولانا روم رحمتہ اللہ فرماتے ہیں:
    “شکل سے تو جہانِ صغیر ہے مگر حقیقت میں تو جہان کبیر ہے۔”
    دراصل انسان کا دل یا باطن ہی اللہ کا گھر ہے جیسا کہ حدیث قدسی ہے:-
    نہ میں زمین میں سماتا ہوں نہ آسمانوں میں بلکہ بندۂ مومن کے دل میں سما جاتا ہوں۔
    اس حدیث میں لفظ “مومن” استعمال ہوا ہے نہ کہ “مسلمان”۔ یعنی اللہ کی ذات اسی کے اندر جلوہ گر ہوتی ہے جو فقیرِ کامل ہوتا ہے اور اس لئے اس مقام تک پہنچنا ہو تو مرشد کامل اکمل کی رہنمائی ضروری ہے۔
    صوفیا کرام جب دل اور قلب کی بات کرتے ہیں اس سے مراد باطن ہے نہ کہ سینے میں موجود دل۔ گوشت پوست والا دل تو اس جسم کا حصہ ہے اور ادھر ہی ختم ہو جائے گا۔

  2. اللہ کا راز انسان کے باطن میں موجود ہے۔ اس راز کو جان لینا ہی اصل کامیابی ہے اور اس کو نہ جان پانا ہی کائنات کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔ اگر یہ راز جاننا ہے تو اس کے لئے اسم اللہ ذات کا ذکر و تصور نہایت ضروری ہے اور اسم اللہ ذات کا ذکر و تصور صرف مرشد کامل اکمل کے در سے ہی حاصل ہوتا ہے۔ مرشد کامل اکمل کی غلامی احتیار کرنے سے ہی یہ نعمت ہاتھ آتی ہے۔
    لیکن اس سلسلے میں احتیاط برتنا ضروری ہے کہ کہیں کسی ناقص مرشد کے ہتھے نہ چڑھ جائے ورنہ وہ دنیا و آخرت کو تباہ و برباد کر دیتا ہے۔

  3. اللہ پاک کی ذات کائنات کی ہر چیز میں موجود ہے اور کائنات سے بالاتر بھی ہے۔ لیکن انسان کا دل ایک ایسی جگہ ہے جو چودہ طبقات سے وسیع تر مقام ہے۔ اس لیے اللہ پاک کی ذات مومن کے دل میں سما جاتی ہے۔(سلطان العاشقین)

  4. سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس ابیات باھو کی اتنی باکمال اور پراثر تشریح فرماتے ہیں کہ آپ مدظلہ الاقدس کے بیان سے قلوب پاک ہوجاتے ہیں ۔ ہم آپ مدظلہ الاقدس کے بے حد مشکور ہیں آپ مدظلہ الاقدس کی اس عطا پر

  5. نہ میں زمین میں سماتا ہوں لیکن بندہ مومن کے دل میں سماتا ہوں۔ (حدیثِ قدسی)
    اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغِ زندگی
    تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن (اقبالؒ)

  6. ابیاتِ باھُو کی ایسی جامع ، مکمل اور روحانی شرح پہلے کسی نے نہیں بیان کی۔ ماشا اللہ بہت ہی پرنور الفاظ میں سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے شرح بیان کی ہے۔

  7. I pray that the light and rays of this Sun of Faqr, that my spiritual guide Sultan-ul-Ashiqeen is, continue to enlighten heats till the final day

  8. I pray that the light and rays of this Sun of Faqr, that my spiritual guide Sultan-ul-Ashiqeen is, continue to enlighten hearts till the final day

  9. آج کے افراتفری کے دور میں سلسلہ سروری قادری کے امام سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اسلام کی حقیقی روح یعنی فقر کے فروغ کے لیے عَلم بلند کیے ہوئے ہیں۔طالبانِ مولیٰ کے لیے دعوتِ عام ہے کہ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس کے دستِ مبارک پر بیعت ہو کر روحانی ترقی کریں۔

  10. ’’عقلِ بیدار‘‘ میں حضرت سلطان باھوؒ قلب یا دل کی حقیقت بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
    میں نے اپنے دل میں قبلہ دیکھا اور حق کا دیدار کیا اور پھر خدا کے سامنے سربسجود ہو گیا۔

  11. MashaAllah very well explained the interpretation of Abyat-e-Bahoo as I have never heard such kind of great interpretation of Abyat-e-Bahoo as the perfect spiritual guide of the present era Sultan-ul-Ashiqeen has explained with very easy and understandable words, I will be waiting for the next part of Abyat-e-Bahoo💯❤️❤️❤️❤️❤️🌹🌹🌹🌹

Post A Comment For The Creator: Sultan Bahoo

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Open chat
1
For Online Bay'ah (Bayat)contact us!
Aslaam o Alaikum!
Welcome to the Website